معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 31542
جواب نمبر: 3154201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 614=516-5/1432 مسلمان مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، خواہ وہ سونا سفید ہو یا سنہرے رنگ کا ہو۔ البتہ چاندی کی انگوٹھی ساڑھے چار (4.5)ماشہ سے کم وزن کی پہن سکتا ہے اور مذکورہ دھاتوں کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا پینٹ شرٹ پہننا جائز ہے؟ کیا ہر وقت ٹخنہ ننگا کرنا لازمی ہے؟ کیا ٹوپی پہننا بھی ضروری ہے یا نہیں؟
465 مناظرکیا ٹائی باندھنا جائز ہے؟
345 مناظرمیرا سوال انتہائی نازک ہے۔ میرے والد کی شادی میری والدہ سے اور بدلے میں میری پھوپھی کی شادی میرے ماموں سے ہوئی تھی۔ ..... میرا سوال یہ ہے کہ میرے ابو بولتے ہیں کہ میرے پاس آجاؤ لیکن ان کی پابندیوں کی وجہ سے اور ماموں و خالہ نے جو زندگی بھر پالا اور پیار و محبت دیا اس کی وجہ سے اور ابو کی طرف سے دینی پابندیوں کی وجہ سے میرا دل نہیں چاہتا ان لوگوں کو چھوڑ کر جانے کا۔ میرا سوال یہ ہے کہ شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ ایسے باپ کے پاس جانا ٹھیک ہے؟ کیا ایسے باپ کی اطاعت ٹھیک ہے؟ اور اگر ٹھیک ہے اور اس کے باوجود نہیں جاؤں تو کیا یہ جائز ہے؟ معذرت چاہتا ہوں، سوال تھوڑا لمبا ہواگیا۔
349 مناظرہمارے علاقہ میں سرکاری اردو اسکول ہیں۔ جن میں ہم بچیوں کا داخلہ کراتے ہیں۔ وہاں استادوں کو اس بات کی ہدایت ہے کہ انھیں ناچتے ناچتے یا سنیما کے اندازمیں سبق سکھائیں۔ کیا ایسے اسکول میں ہمارے لڑکے اور لڑکیوں کا داخلہ دلا سکتے ہیں؟ (۲)میری ایک بچی ہے ساجدہ جو پانچ سال کے قریب ہے۔ مجھے یہ مشورہ دیں کہ اس کو میں صرف عصری تعلیم سکھاؤں یا صرف دینی تعلیم سکھاؤں؟ (۳)میری تمنا یہ ہے کہ اسے حافظہ یا عالمہ بناؤں۔ کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کو حافظہ اور عالمہ نہیں بنانا چاہیے، صرف انھیں ضروری دینی تعلیم دینا چاہیے۔ (۴)کیا لڑکیوں کی کان اور ناک چھیدنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کس حد تک؟ (۵)کیا عورتوں کو پیروں میں چین، جوڈوے ، کڑے اور ناک میں نتھنی، کان میں بالی، گلے میں کالے منکے، چوڑیاں پہننا ضروری ہیں یا اختیار کی بات ہے۔ ضروری ہے تو کیا کیا اور کتنا کتنا ضروری ہے؟ کیا ازواج مطہرات کی زندگی میں بھی یہ سب چیزیں تھیں؟ برائے کرم شریعت کی رو سے جواب عنایت فرماویں۔
962 مناظر