• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 161435

    عنوان: جب ڈاڑھی ركھنا فرض نہیں تو نہ ركھنے پر گناہ كیوں ملے گا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ڈاڑھی رکھنا سنت ہے فرض نہیں ہے، تو کیا ڈاڑھی نہ رکھنے سے گناہ ملے گا؟ کیونکہ یہ سنت ہے فرض تو نہیں ہے۔ مہربانی کرکے اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 161435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 935-813/B=9/1439

    ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔ اس کا منڈانا حرام ہے۔ لمبائی میں ایک مشت لمبی رکھنا یہ سنت یعنی واجب و ضروری ہے۔ اس سے کم رکھنے والا فاسق ہے اور گنہگار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند