• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56294

    عنوان: کوئی مہدی یا ٹیوب یا تیل بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے لگانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانے کرام اس مسئلے کے بارے میں کے کیا مھدی کے علاوہ اور کسی کمپنی کی ٹیوب یا تیل بالوں کو لال یا کالے کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں برائے مہربانی مع حوالہ جلدی سے جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

    جواب نمبر: 56294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 4-20/L=1/1436-U کوئی مہدی یا ٹیوب یا تیل بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے لگانا جائز نہیں، حدیث شریف میں بالوں کو سیاہ کرنے پر سخت وعید آئی ہے؛ البتہ اگر مہدی کے علاوہ کسی کمپنی کی ٹیوب یا تیل سے بالوں کو لال کرلیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، مگر اس کے لیے درج ذیل شرائط ہیں: (۱) اس ٹیوب یا تیل میں کسی نجس چیز کی آمیزش نہ ہو۔ (۲) اس ٹیوب یا تیل کو استعمال کرنے کی صورت میں وہ بالوں پر تہہ کی طرح مثل پینٹ کے نہ جمتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند