• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 20464

    عنوان:

    شریعت کی روشنی میں ٹوپی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔

    سوال:

    شریعت کی روشنی میں ٹوپی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 20464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 361=287-3/1431

     

    ٹوپی اوڑھنا اورعمامہ باندھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹوپی گول ہوتی تھی اور سر سے چِپکی ہوئی ہوتی تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمامہ باندھتے کہ نیچے ٹوپی پہن کر اوپر سے عمامہ باندھتے تھے۔ اور ارشاد فرمایا کہ ہمارے اور مشرکین کے عمامہ کے درمیانی فرق اور امتیاز یہ ہے کہ ہم ٹوپی کے اوپر عمامہ باندھتے ہیں اور مشرکین بغیر ٹوپی کے عمامہ باندھتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند