معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 174931
جواب نمبر: 17493101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 114-110/B=03/1441
اگر سنت کے مطابق بال رکھے ہیں تو انہیں سیٹ رکھنے کے لئے ٹائی (بال سیٹ کرنے کی ایک چیز) کا استعمال کرسکتے ہیں، انگریزی بالوں کے لئے نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب عالی مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بالوں کو سیاہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ عمر تقریباً ۳۰ سال ہو۔ نیز اس کی جواز کی صورت کیا ہے؟ اور کون سا رنگ استعمال کرسکتے ہیں؟
281 مناظراگر کوئی شخص ربو، سود یا اس سے متعلق کوئی اور نوکری چھوڑنا چاہتا ہے تو کیا وہ شخص حلال نوکری کی خاطر ڈھیلا ڈھالا پینٹ اور شرٹ پہن سکتا ہے (جیسے سفاری سوٹ)کیوں کہ اس کوجو دوسری حلال نوکری مل رہی ہے وہاں پینٹ اور شرٹ پہننا ضروری ہے؟برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
262 مناظرمیری عمر تیس سال ہے غیر شادی شدہ ہوں۔ میری داڑھی کے بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی خاص علاج نہیں ہے سوائے ہئر ڈائنگ کے۔ابھی میری داڑھی ایک مشت سے کم ہے۔ اور یہ مسئلہ مجھے ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان کررہا ہے کیا مجھے اسے بڑی رکھنی چاہیے؟ کیا سنتوں کی تکمیل راحت کے ساتھ ہیں (حوالہ الرسالہ اگست 2008صفحہ نمبر 8) ایک حدیث میں نے سنی تھی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لنگی ٹخنوں کے اوپر پہنا کرو نیچے پہننا متکبرین کی علامت ہے۔ اس پر ایک دفعہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ نے گھسٹنے والا کپڑا پہنا جو بار بارٹخنوں کے نیچے جاتا تھا اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ اس کو اوپر کرتے تھے۔ ان کا یہ عمل دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا مت کرو تم متکبرین میں سے نہیں ہو۔ تو کیا میں اس حدیث پر سے اجتہاد کر کے کچھ سال کے لیے شادی کیبعد تک داڑھی نہ رکھوں؟
328 مناظرحضرت ہماری مسجد کے امام صاحب چھٹی میں
جاتے ہیں تو ایک لڑکا جو کہ صرف حافظ ہے جس کی عمر اٹھارہ سال ہے وہ داڑھی نکال دیتا
ہے اس کی داڑھی نہیں ہے۔ حضرت داڑھی نکالنا کبیرہ گناہ ہے۔ اور جس کی داڑھی نہیں
ہوتی اس کے فرشتے چوبیس گھنٹے بھی گناہ لکھتے رہتے ہیں (اس مسئلہ کی بھی وضاحت کریں)؟
تو ایسے امام کے پیچھے وہ مقتدی جن کی داڑھی ہو او رشرعی لباس ہو اور قرآن بھی تجوید
کے ساتھ پڑھتا ہو اس کی نماز کیسے ہو سکتی ہے؟ کیا اسے دوبارہ پڑھنا ہے؟ دوسری
مسجد نہیں ہے۔ حضرت اس کی وضاحت کریں۔ اور ایک امام جس کا وضو بالکل ٹھیک نہیں ہے
مثلاً منھ دھوتے وقت بار بار کلی کرکے صرف بھیگا ہاتھ منھ پر پوچھ لیتے ہیں اور
سنتیں بھی ادا نہیں کرتے ۔ حضرت میں شرکیہ الفاظ نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ دیکھ کر
نماز پڑھنے میں کراہت آتی ہے کیا کروں وضاحت کریں۔