• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 36631

    عنوان: ڈاڑھی رکھنا سنّت موَ کدہ ہے یا غیر موَکدہ ہے ؟

    سوال: ڈاڑھی رکھنا سنّت موَ کدہ ہے یا غیر موَکدہ ہے ؟حدیث کا حوالہ دیجئے۔

    جواب نمبر: 36631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 307=307-2/1433 ڈاڑھی رکھنا سنت موٴکدہ ہے، بلکہ اس سے اوپر وجوب کا درجہ ہے، متعدد روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈاڑھی بڑھانے کا حکم فرمایا ہے: حدیث میں ہے، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: خالفوا المشرکین أوفروا اللّٰحی وأحفوا الشوارب، وفي روایة أنہکوا الشوارب وأعفوا اللّٰحی․ متفق علیہ (مشکاة شریف: ۳۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند