• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 49479

    عنوان: اکثر مرد گنجے ہوجاتے ہیں یعنی ان کے بال گرجاتے ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ ہیئر ٹرنسپلانٹ (بال لگوانا ) کروانا یا نقلی بال لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو کس وجہ سے ؟

    سوال: اکثر مرد گنجے ہوجاتے ہیں یعنی ان کے بال گرجاتے ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ ہیئر ٹرنسپلانٹ (بال لگوانا ) کروانا یا نقلی بال لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو کس وجہ سے ؟

    جواب نمبر: 49479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 35-22/B=1/1435-U اگر کسی کے سر کے بال گرگئے ہیں اور وہ گنجا ہوگیا ہے تو اس کے لیے نقلی بال لگوانا جائز نہیں، نقلی بال لگانے والی عورتوں پر حدیث میں لعنت آئی ہے، ہیئرٹرانسپلانٹ بھی جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند