• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56216

    عنوان: کیا استرے سے مونچھ منڈنا مکروہ ہے؟

    سوال: کیا استرے سے مونچھ منڈنا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 56216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 8-2/D=1/1436-U87 حل الشارب بدعة وقیل سنة (الدر مع الرد: ۹/۵۸۳) بہتر یہ ہے کہ مونچھیں قینچی وغیرہ سے نکالی جائے اور اس قدر چھوٹی کردی جائے کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہو، باقی استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنا بھی جائز ہے، لیکن خلاف اولیٰ اور غیر بہتر ہے، کیونکہ استرہ سے صاف کرنے کے متعلق بدعت اور سنت دونوں طرح کے اقوال ملتے ہیں، اور جو فعل سنت وبدعت کے درمیان دائر ہو اس کا ترک ہی اولیٰ ہے۔ وفیہ (المجتبی) حلق الشارب بدعة وقیل سنة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند