• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 603246

    عنوان:

    بیرون ملک سے درآمد شدہ میک اَپ کی چیزوں کا حکم

    سوال:

    گزارش ہے کہ کاسمیٹک کے حوالے سے مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرما دیں؛ 1۔ بیرون ملک سے درآمد شدہ میک اپ جس میں حرام اجزاء شامل ہونے کا علم نہیں ہو اسکا کیا حکم ہے ؟

    2۔ ایسا میک اپ جو غیر مسلم ملک کا بنا ہوا ہو اور اس میں کسی جانور کے اجزاء شامل ہوں مگر یہ معلوم نہیں ہو کہ وہ جانور حلال ہے یا حرام اور یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ ذبیحہ ہے یا نہیں اس صورت میں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 603246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 550-633/M=10/1442

     (۱، ۲) بیرون ملک سے درآمد شدہ میک اَپ کی چیزوں میں حرام و ناپاک جز شامل نہیں ہے یعنی حرام چیز کی آمیزش کا یقینی طور پر علم نہیں ہے تو اس پر حرام کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، ہاں شک و شبہ کی بنا پر احتیاط کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند