• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 59336

    عنوان: مردوں کے لئے ڈائمنڈاور پلاٹینم کی انگوٹھی پہننے کاحکم

    سوال: کیافرماتے ھیں علمائے دین اس بارے میں کہ مردحضرات کے لیے ایسی انگوٹھی پہنناجس میں ڈائمنڈ یاپلاٹینم کانگینہ لگاہو یا جو ساری کی ساری ان دو چیزوں میں سے کسی ایک کی بنی ہو شرعاجائز ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 59336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 498-463/Sn=7/1436-U چاندی کی انگوٹھی (جس کا وزن ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام سے زیادہ نہیں ہے) میں اگر ڈائمنڈ یا دوسرے کسی قیمتی پتھر کا نگینہ لگادیا جائے، تو استعمال کی گنجائش ہے، اگر پوری انگوٹھی ڈائمنڈ یا کسی دوسرے پتھر سے بنی ہوئی ہو تو مردوں کے لیے اس کا استعمال مکروہ ہے: ولا یتختّم إلاّ بالفضّة لحصول الاستغناء بہا فیحرم بغیرہا کحجر وصحّح السرخسي جوز الیشب والعقیق (درمختار) وقال الشامي: فالحاصل أنّ التختّم․․․ بالحجر حلال علی اختیار شمس الأئمة وقاضي خان․․․ وحرام علی اختیار صاحب الہدایة والکافي - إلی آخر ما في الشامي (۹/۵۱۸،ط: زکریا) وانظر ”فتاوی دارالعلوم ۱۶/ ۱۶۶، سوال: ۳۱۲)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند