معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 20916
کیاانگوٹھی کے اندر پتھر جڑوا کر پہننے کی اسلام اجاز ت دیتا ہے؟ مثا ل کے طور پر کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ فیروزا پتھر یا جوپیٹر انگوٹھی یا گلے کے ہار میں پہننے سے میں ترقی کروں گا؟ میں نے دو پھر کے نام لکھاہے ، پتھر اور بھی ہوں گے۔کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتاہے ایسا کیا جائے؟

جواب نمبر: 20916
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 488=364-4/1431
عقیق کے بارے میں بعض روایت میں آیا ہے کہ وہ بابرکت ہے اس کی انگوٹھی پہنو۔ (شامی) اور دوسرے پتھر کو بعض علما جائز قرار دیتے ہیں، مگر کسی بھی پتھر کے بارے میں اس قسم کا عقیدہ رکھنا کہ اس سے برکت یا ترقی ہوگی جائز نہیں، البتہ کسی طبی لحاظ سے کسی پتھر کی تاثیر تجربہ میں آئی ہو اطباء نے اس کی تاثیر کا تجربہ کیا ہو تو بطور علاج پہن سکتے ہیں۔ عقیق کے علاوہ دیگر پتھر سے عام حالات میں احتیاط ہی کرنا بہتر ہے، کیونکہ دوسرے بڑے فقہا صاحب ہدایہ وغیرہ ناجائز کہتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند