• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 58658

    عنوان: کیا چاروں امام میں کسی ایک امام کے نزدیک داڑھی ایک مشت سے کم رکھی جاسکتی ہے؟ اگر ہاں تو کونسے امام ہیں بتانے کی زحمت فرمائیں۔

    سوال: کیا چاروں امام میں کسی ایک امام کے نزدیک داڑھی ایک مشت سے کم رکھی جاسکتی ہے؟ اگر ہاں تو کونسے امام ہیں بتانے کی زحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 300-300/Sd=6/1436-U جی نہیں! چاروں ائمہ میں سے کسی امام کے نزدیک بھی ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنا جائز نہیں ہے، یہ مسئلہ چاروں ائمہ کے نزدیک متفق علیہ ہے۔ علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ویحرم ععلی الرجل قطع لحیتہ، وأما الأخذ منہا وہي ما دون القبضة کما یفعلہ بعض المفاربة، فلم یبحہ أحد․ (فتح القدیر: ۲/۳۴۸، باب ما یوجب القضاء، ط: دار الفکر) وقال العلامة أنورشاہ الکشمیري: أما تقصیر اللحیة بحیث تصیر قصیرة من القبضة فغیر جائز في المذاہب الأربعة․ (العرف الشذي: ۴/۱۶۲، باب ما جاء في تقلیم الأظفار، ط: دار إحیاء التراث العربي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند