• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9395

    عنوان:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس رنگ کے کپڑے پہنتے تھے؟ کیا اسلام میں کسی خاص رنگ کا حکم دیا گیا ہے؟

    سوال:

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس رنگ کے کپڑے پہنتے تھے؟ کیا اسلام میں کسی خاص رنگ کا حکم دیا گیا ہے؟

    جواب نمبر: 9395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2153=1979/د

    مردوں کے لیے سفید رنگ کی پسندیدگی ظاہر فرمائی گئی ہے، حدیث میں ہے : علیکم بالبیاض من الثیاب (الحدیث) خصائل نبوی:۴۲، یعنی سفید کپڑوں کو اختیا رکیا کرو کہ یہ بہترین لباس میں سے ہے، سفید کپڑا ہی زندکی کی حالت میں پہننا چاہیے اور سفید ہی کپڑے میں مردوں کو دفن کرناچاہیے۔ (شمائل ترمذی) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سفید کرتا پہننا بخاری کی روایت میں آیا ہے، اور بعض موقعوں پر منقش (سرخ دھاری والے) کپڑوں یا منقش (ہری دھاری والی) چادر کا استعمال فرمانا بھی ثابت ہے۔ البتہ زنانے اور شوخ رنگ مثلاً خالص سرخ نارنجی، وغیرہ رنگ کے کپڑے استعمال کرنے سے مردوں کو منع کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند