• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 41902

    عنوان: آپ ان آزمائشوں سے نہ گھبرائیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ داڑھی کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے داڑھی تو بڑھا لی مگر میرے سامنے مشکل یہ ہے کہ میری شادی طے ہوتے ہوتے ٹوٹ جاتی ہے ۔ اب ہم کیا کریں؟

    جواب نمبر: 41902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991-984/N=11/1433 آپ ان آزمائشوں سے نہ گھبرائیں، صبر سے کام لیں، ان شاء اللہ جو رشتہ ٹکے گا وہ ہرلحاظ سے بہتر اور مناسب ہوگا کیونکہ دین پر عمل کرنے میں بعض مرتبہ انسان کا امتحان اور آزمائش ہوتی ہے لیکن آخر کار اور نتیجتاً اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مضمر ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت عنایت فرمائیں اور آپ کے لیے بہتر ومناسب رشتہ کا انتظام فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند