• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 40759

    عنوان: بقر داڑھی والا امام کے پہچے نماز ادا کرنا کیسا ہے

    سوال: میرا سوال آپ سے ہے کہ داڑھی کتنی ہونی چاہیے ؟بہت سے عالم کہتے ہیں کہ ایک مشت رکھو، ٹھوڈی کے نیچے سے شروع کرو، بعض کہتے ہیں کہ ہونٹ کے نیچے سے ایک مشت رکھو، بعض کہتے ہیں کہ دور سے نظر آنی چاہیے اتنی رکھو اور بعض کہتے ہیں کہ جتنی نیچے جائے جانے دو کاٹنا حرام ہے، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ میں نے سنا ہے داڑھی کو معافی دو اس سے کیا مرد ہے؟

    جواب نمبر: 40759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1333-829/L=9/1433 داڑھی رکھنی واجب ہے اور کم ازکم یکمشت داڑھی کا ہونا ضروری ہے، اور ایک مشت کا شمار تھوڑی کے نیچے سے ہوگا، اس کے علاوہ اور جو اقوال ہیں ان میں افراط وتفریط ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ”داڑھی کی شرعی حیثیت“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند