• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 46635

    عنوان: رخسار کے بال صاف کرسکتے ہیں

    سوال: میں تھوڑے الفاظ میں تذبذب میں پڑگیا ہوں کیوں کہ کسی عالم نے مجھے بتایا ہے کہ جو داڑھی (جبڑے کی ہڈی) پر بال نکلتے ہیں اسے داڑھی کہتے ہیں تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا جو گال پر بال نکلتے ہیں کیا وہ بھی داڑھی کہلائیں گے؟اتنے حصے کو منڈوانا کیا گناہ ہوگا؟ کیوں کہ میں کان کی لو سے جو بال ہے اور جو میری تھوڑی ہے اسے رکھتاہوں ،اسے داڑھی نہیں سمجھتاہوں تو کیا گال پر جو بال نکل رہے ہیں اس کو کتر سکتاہوں یا منڈوا سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 46635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100-766/D=9/1434 جی ہاں رخسار (گال) کے بال صاف کرسکتے ہیں، اس قدر زیادہ نہیں کہ چہرہ بدشکل ہوکر مخنث کے مشابہ ہوجائے۔ نقل الشامي: لا بأس بأخذ أطراف اللحیة إذا طالت․․․ وشعر وجہہ مالم یشبہ فعل المخنثین․ (الدر مع الرد: ۲/۱۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند