• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 602207

    عنوان:
    کیا عورت لوہے وغیرہ کے زیورات پہن سکتی ہے؟

    سوال:

    کیا عورت لوہے وغیرہ کے زیورات پہن سکتی ہے ، مثلا چوڑی کنگن پایل وغیرہ؟

    جواب نمبر: 602207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:420-387/sd=7/1442

     انگوٹھی کے علاوہ دوسرے زیورات: چوڑی، کنگن، پایل وغیرہ کسی بھی دھات، مثلا: لوہے وغیرہ کے ہوں، عورت پہن سکتی ہے اور انگوٹھی صرف سونا یا چاندی ہی کی ہونی چاہیے ، دیگر دھاتوں کی انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے۔ بہشتی زیور میں ہے : چاندی، سونے کے علاوہ اور کسی چیز کا زیور پہننا بھی درست ہے جیسے پیتل، گلٹ رانگا وغیرہ مگر انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ اور کسی چیز کی درست نہیں۔ (بہشتی زیور حصہ سوم ص۶۲) فتاوی رشیدیہ، ص: ۵۹۵، مطبوعہ دار الاشاعت، کراچی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند