• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 177915

    عنوان: ہرہفتہ ایك مشت سے زائد ڈاڑھی كاٹنا؟

    سوال: ہم خط ہر ہفتہ بناتے ہیں اور داڑھی بھی سیٹ کرتے ہیں یعنی ایک مشت سے جو زیادہ ہے اس کو کاٹ دیتے ہیں تو ہر ہفتہ یہ عمل کرنا یعنی داڑھی میں قینچی لگانا تو ہمارا یہ عمل صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 177915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 730-579/D=08/1441

    صحیح ہے ۔ وکان ابن عمر إذا حج او اعتمر قبض علی لحیتہ فما فضل اخذ (بخاری باب تقسیم الاظفار) وقال فی الہندیة: لا باس اذا طالت لحیتہ ان یاخذ من اطرافہا ولا باس ان یقبض علی لحیتہ فان زاد علی قبضتہ شيء جَزّہ والقص سنة فیہا ۔ ہندیة: ۵/۳۵۸۔

    ویستحب حلق عانتہ ․․․․․ فی کل اسبوع مرة تنظیف بدنہ بنحو ازالة الشعر من إبطیہ الخ (الدر مع الرد: ۹/۵۸۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند