• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 25471

    عنوان: اگر پینٹ ایڑی تک ہو تو کیا نماز میں اسے الٹا موڑ سکتے ہیں؟

    سوال: اگر پینٹ ایڑی تک ہو تو کیا نماز میں اسے الٹا موڑ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 25471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1484=1484-11/1431

    الٹا موڑسکتے ہیں اور اوپر سے چڑھانا ممکن ہو تو اوپر سے چڑھاسکتے ہیں، لیکن یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ٹخنے سے نیچے پہننے کی کراہت نماز کے ساتھ خاص نہیں ہے، اگرچہ نماز کی حالت میں اس کی قباحت زیادہ ہے، لیکن خارج نماز بھی اگر کوئی پائجامہ یا پینٹ وغیرہ ٹخنوں سے نیچے پہنتا ہے تو یہ ناجائز ہے اور حدیث میں اس پر وعید آئی ہے، اس لیے غیرشرعی لباس پہننے سے مسلمان کو ہرحال میں اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند