• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 55674

    عنوان: مولانا صاحب ، آپ سے سوال ہے کہ کیانماز میں کپڑا (اسبال) ٹخنوں سے نیچے ہونے سے نماز ہو جائے گی؟جزاک اللہ خیر

    سوال: مولانا صاحب ، آپ سے سوال ہے کہ کیانماز میں کپڑا (اسبال) ٹخنوں سے نیچے ہونے سے نماز ہو جائے گی؟جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 55674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1362-1362/M=11/1435-U ”اِسبال ازار“ یعنی ٹخنوں سے نیچے لنگی وغیرہ لٹکاکر پہننا مردوں کے لیے ممنوع ہے، حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے، نماز اگرچہ ہوجائے گی لیکن یہ عمل کراہت سے خالی نہیں، اس لیے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند