• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 21365

    عنوان:

    داڑھی یا بالوں پر مہندی لگاناسنت ہے؟اور دوپہر کو سوجانا سنت ہے یا صرف آرام کرنا؟

    سوال:

    داڑھی یا بالوں پر مہندی لگاناسنت ہے؟اور دوپہر کو سوجانا سنت ہے یا صرف آرام کرنا؟

    جواب نمبر: 21365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 573=573-4/1431

     

     داڑھی یا سر کے بال سفید ہوجائیں تو سرخ مہندی کا خضاب لگانا مستحب ہے، وعن الإمام أن الخضاب حسن لکنہ بالحناء والکثم والوسمة (ہندیہ)

    (۲) قیلولہ سنت ہے، قیلولہ دوپہر کے وقت سونے کو کہتے ہیں، البتہ نیند سے سونا لازم نہیں اور صرف استراحت (آرام کرنے) پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند