• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9304

    عنوان:

    کیاسفید بالوں کوکالے رنگ کے سوا باقی کسی رنگ سے رنگنا ضروری ہے؟ مسلم شریف میں کتاب ا للباس میں حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ?فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالی عنہ آئے تو ان کے سر اور داڑھیوں کے بال بالکل سفید تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی چیز سے رنگ لو لیکن کالے رنگ سے نہ رنگنا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1622=1343/ ل

    ضروری نہیں، مستحب ہے، اگر کوئی شخص خضاب نہ لگائے تو گنہ گار نہیں ہوگا: وجمع الطبراني بین الأخبار الدالة علی الخضاب والأخبار الدالة علی خلافہ بأن الأمر لمن یکون شیبہ ستبشعًا فیستحب لہ الخضاب ومن کان بخلافہ فلا یستحب في حقہ ولکن الخضاب مطلقًا أولی (مرقاة: ۸/۳۰۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند