• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 39676

    عنوان: سرمہ لگانا

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دن میں سرمہ لگانا خلاف سنت ہے، کیایہ بات صحیح ہے؟اور کالا سرمہ لگانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 39676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1469-1151/B=7/1433 رات میں سوتے وقت سرمہ لگانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، یعنی یہ عمل سنت ہے، اس میں افادیت بھی ہے، بینائی کو طاقت ملتی ہے اور آنکھ کے امراض سے حفاظت رہتی ہے۔ اور دن میں سرمہ لگانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں، صرف عیدین میں لگاسکتے ہیں، نیز دن میں سرمہ لگانا صرف زینت کے مقصد سے ہوتا ہے، اس میں کوئی فائدہ نظر سے نہیں گذرا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند