• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 163337

    عنوان: رمضان میں بال یا ڈاڑھی کٹنگ كرانا

    سوال: کیا رمضان میں روزے کی حالت میں بال یا ڈاڑھی کٹوا سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جلد از جلد جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 163337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1180-1010/D=10/1439

    روزہ کی حالت میں بال یا داڑھی کٹوانے سے روزہ میں کوئی فرق نہ پڑے گا روزہ صحیح ہوجائے گا۔ البتہ داڑھی کاٹنے سے مراد اگر داڑھی مونڈنا یا خشخشی کرنا ہے تو یہ عمل بلاشبہ گناہ ہے اور روزہ کی حالت میں گناہ کے کام کا ارتکاب برکت اور ثواب کو کم کردیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند