• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 147252

    عنوان: کالے کپڑے پہننا كیسا ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں مرد یا عورت کے لیے اسلام میں کالے کپڑے پہننا جائز ہے یہ نہیں؟ صرف شرٹ (کرتا) یا پینٹ (پائجامہ) دونوں میں سے کوئی ایک کالا پہن سکتے ہیں یا نہیں؟ یا دونوں بھی کالے کپڑے نہیں پہننا؟

    جواب نمبر: 147252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 298-239/D=4/1438

    اسلام میں مرد اور عورت دونوں کے لیے کالے کپڑے پہننا جائز ہے چاہے دونوں کپڑے کالے ہوں یا ایک مثلاً قمیص شلوار یا کرتا پائجامہ، البتہ محرم کے مہینہ میں یا جہاں شیعہ بطور اظہار غم کے پہنتے ہیں، وہاں نہ پہننا بہتر ہے۔ عن عائشة رضي اللہ عنہا قالت صبغتُ للنبي صلی اللہ علیہ وسلم بردة سوداء فلبسہا (ابوداوٴد ج۲ص۵۶۳) ویستحب الأبیض والأسود لأنہ شعار بني العباس ودخل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکة وعلی رأسہ عمامة سوداء (شامي: ج۹/ ۵۰۵، زکریا) وقال في الشامي ایضا وندب لبس السواد لأن محمدًا ذکر في السیر الکبیر في باب الغنائم حدیثا یدل علی أن لبس السواد مستحب (شامي ج۱/ ۴۸۶، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند