• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 55699

    عنوان: میری داڑھی پورے چہرے پر نہیں آرہی ہے، مجھے اس بارے میں کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میری داڑھی پورے چہرے پر نہیں آرہی ہے، مجھے اس بارے میں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 55699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1293-1031/D=12/1435-U چہرہ پر بالوں کا اگنا قدرت کی طرف سے ہے، اپنی اختیاری چیز نہیں،اگر بالکل ڈاڑھی نہ اگے یا بعض حصے پر اگے بعض پر نہیں تو اس سے بندہ گنہ گار نہیں، لہٰذا اگر آپ کو ڈاڑھی پورے چہرے پر نہیں آرہی ہے تو تو پریشان نہ ہونا چاہیے کیونکہ بعض صحابہٴ کرام اور بزرگان دین گذرے ہیں جن کے پورے چہرے پر قدرتی طور پر بال نہیں آئے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند