• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 46405

    عنوان: داڑھی کو کہاں تک بڑی کرنا ہے اس کے بعد کاٹنا ہے۔

    سوال: داڑھی کو کہاں تک بڑی کرنا ہے اس کے بعد کاٹنا ہے۔

    جواب نمبر: 46405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140-1085/N=10/1434 ایک مشت کی مقدار تک داڑھی بڑھانا واجب وضروری ہے، اس سے کم پر کاٹنا یا کتروانا ناجائز وحرام ہے، اور اگر ایک مشت سے بڑھ جائے تو زائد کو کاٹ دینا مسنون ہے، بہت زیادہ لمبی داڑھی خلاف سنت بھی ہے اور خلاف زینت بھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند