• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 50695

    عنوان: جو عطر ہم کپڑوں میں لگاتے ہیں اگر اس میں الکوحل ہو تو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: جو عطر ہم کپڑوں میں لگاتے ہیں اگر اس میں الکوحل ہو تو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 481-397/B=4/1435-U اگر یقین ہو کہ اس میں انگور، کشمش یا کھجور سے حاصل شدہ الکحل ملایا گیا ہے تو اس عطر کا استعمال جائز نہیں، ورنہ گنجائش رہے گی، اور آج کل عموماً ایسا الکحل نہیں ڈالا جاتا ہے، جس کا حرام اور نجس العین ہونا قطعی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند