• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43601

    عنوان: بیوی کا دودھ پینا خواہ ایک قطرہ ہو حرام ہے

    سوال: میں ایک پریشانی میں مبتلا ہوں اور آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں . کچھ دن پہلے جب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہم بستری کرنے کی تیاری میں تھا اور ہم خوش طبع کے لئے چوم رہے تھے، تبھی میں نے محسوس کیا کہ میری اہلیہ کے سینے سے کچھ دودھ کا مزہ میرے حلق کو محسوس ہوا. وہ صرف ایک ہلکا سا مزہ تھا جسکو میں نے تب ہی تھوک دیا. مقدار ایک قطرے سے بھی کم ہوگی . مہربانی کرکے صحیح رہنمائی فرمائیں اس بارے میں . کیا میں کوئی گناہ کر گیا اور اب بھی اس گناہ میں ہوں ؟

    جواب نمبر: 43601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 256-188/D=2/1434 بیوی کا دودھ خواہ ایک قطرہ ہو حرام ہے، آپ نے تھوک دیا ٹھیک کیا، لہٰذا جب دودھ جانے کا احتمال ہو تو پستان چوسنے سے احتراز کریں۔ نکاح پر البتہ ا س سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند