معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 147940
جواب نمبر: 147940
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 376-539/sd=6/1438
شریعت مطہرہ نے لباس کے متعلق کسی خاص وضع کی پابندی لازم نہیں کی ہے ؛ البتہ اُس کے کچھ حدود اور شرائط متعین کیے ہیں، جیسے : لباس کا اعضائے مستورہ کے لیے ساتر ہونا ضروری ہے ، لباس میں کفار اور فساق کی مشابہت اختیار نہ کی جائے ،لباس میں بڑائی ، تکبر، فخر ونمائش اور بے جا تکلفات سے احتراز کیا جائے ، مرد کا لباس ٹخنوں سے اوپر رہے وغیرہ وغیرہ،پس جو لباس اِن حدود کے دائرے میں رہتے ہوئے پہنا جائے گا، وہ شرعی لباس کہلائے گا اور عالم اور غیر عالم دونوں کے لیے اُس کا پہنا جائز ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند