• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9104

    عنوان:

    نماز شروع کرتے وقت کچھ لوگ پینٹ کو موڑ تے ہیں اور کچھ لوگ شلوار کو ناف کے پاس سے اکٹھا (کف ثوب)کرلیتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ ایسا کرنا ممنوع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2257=1847/ ب

    ٹخنوں کے پنجے پائجامہ لنگی لٹکائے رکھنے کے بارے میں سخت ممانعت وارد ہوئی ہے۔ چنانچہ ارشاد نبوی ہے: ما اسفل الکعبین من الإزار في النار (الحدیث) اور نماز کی حالت میں لٹکائے رکھنے سے نماز کے اندر کراہت آجاتی ہے، چنانچہ فتاویٰ شامی میں ہے: وکرہ سدل․․․ سدل ثوبہ․․․ لبحر: وفسرہ الکرخي بأن یجعل ثوبہ علی رأسہ أو علی کتفیہ ویرسل أطرافہ من جانبہ․․․․ وإن کان مع السراویل فکراہتہ للتشبہ بأہل الکتاب (الشامي ۲/۴۰۵، زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند