• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 38719

    عنوان: داڑھی کے خط کے کیا حدود ہیں؟

    سوال: داڑھی کے خط کے کیا حدود ہیں؟

    جواب نمبر: 38719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 863-863/M=6/1433 کنپٹی کے پاس جو ہڈی کا سخت حصہ ہے وہاں سے داڑھی کی حد شروع ہے اور تھوڑی کی ہڈی تک اس کی حد ہے اس کے اوپر کے بال داڑھی میں داخل ہیں، اسی طرح ہونٹ کے نیچے جو داڑھی بچہ ہے وہ بھی داڑھی میں شامل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند