• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43858

    عنوان: سیاہ رنگ كا خضاب

    سوال: میری ملازمت ایسی ہے کہ اس میں اچھا نظر آنا بہت ضروری ہے، سوال یہ ہے کہ داڑھی اور سر کے بال وقت سے پہلے سفید ہو گئے ہیں تو انکو کالا کرانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 43858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 279-279/M=3/1434 سفید بالوں میں بالکلیہ سیاہ کلرکرنا تو ممنوع ہے، حدیث میں اس پر وعید آئی ہے، ہاں ایسی سرخی جو سیاہی مائل ہو اس کی گنجائش ہے، اگر ملازمت کے دستور میں خالص سیاہ خضاب کرنا لازمی ہوتا ہو تو ایسی ملازمت کو ترک کرنے کی کوشش میں رہیں، اور جب تک متبادل بے غبار ملازمت کا نظم نہ ہوجائے تب تک مجبوری میں بادل نخواستہ ارتکاب کرلیں اور اس پر توبہ واستغفار بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند