• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 601891

    عنوان:

    كیا كسی كے لیے سونے یا چاندی كا تاج پہننا درست ہے؟

    سوال:

    کیا چاندی کا تاج پہننا یا سونے کا جائز ہے عالم اور غیر عالم کے واسطے ؟

    جواب نمبر: 601891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:360-283/N=5/1442

     چاندی یا سونے کا تاج سر پر بہ طور زینت پہنا جاتا ہے ؛ لہٰذا یہ عالم یا غیر عالم کسی بھی مرد کے لیے جائز نہیں۔

    ویجوز للنساء التحلي بالذھب والفضة ولا یجوز للرجال إلا الخاتم والمنطقة وحلیة السیف من الفضة وکتابة الثوب من ذھب أو فضة وشد الأسنان بالفضة (المختار مع الاختیار، کتاب الکراھیة، فصل في ما یحل للنساء وما یحل للرجال، ۴: ۱۲۵، ت: الأرنوٴوط، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)۔

    (ولا یتحلی) الرجل (بذھب وفضة) مطلقاً (إلا بخاتم ومنطقة وحلیة سیف منھا)أي: الفضہ إذا لم یرد بہ التزین (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس، ۹: ۵۱۶، ۵۱۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔

    قولہ: ”إذا لم یرد بہ التزین“: الظاھر أن الضمیر في ”بہ“ راجع إلی الخاتم فقط؛ لأن تحلیة السیف والمنطقة لأجل الزینة لا لشیٴ آخر بخلاف الخاتم (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند