• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 27644

    عنوان: اگر کوئی شخص ٹخنہ سے نیچے پینٹ پہنتا ہے تو یہ کیسا ہے؟ اوراگر نماز میں پینٹ ٹخنہ سے نیچے ہے تو کیا نماز مکمل ہوگی یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص ٹخنہ سے نیچے پینٹ پہنتا ہے تو یہ کیسا ہے؟ اوراگر نماز میں پینٹ ٹخنہ سے نیچے ہے تو کیا نماز مکمل ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1835=1309-12/1431

     

    ٹخنے سے نیچے پینٹ پہننا مکروہ تحریمی وناجائز ہے، اگر کوئی شخص ایسی حالت میں نماز پڑھے کہ اس کا پینٹ ٹخنے سے نیچے ہو تو ایسے شخص کی نماز مکروہ ہوگی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹخنے سے نیچے ازار وغیرہ پہننے پر سخت وعید فرمائی ہے، نیز ابوداوٴد شریف کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو نماز کے اعادہ کا حکم فرمایا جو ٹخنے سے نیچے ازار کرکے نماز پڑھ رہے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند