• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152650

    عنوان: میری بیوی کے پاس چھ تولا سونا ہے اور اس کے علاوہ کوئی رقم نہیں، کیا اس پر زکات فرض ہو گی؟

    سوال: میری بیوی کے پاس چھ تولا سونا ہے اور اس کے علاوہ کوئی رقم نہیں، کیا اس پر زکات فرض ہو گی؟

    جواب نمبر: 152650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1026-962/sd=10/1438

    اگر صرف چھ تولا سونا ہے اور کچھ بھی رقم نہیں ہے ، تو زکات فرض نہیں ہوگی اور اگر بیوی کے پاس چھ تولے سونے کے ساتھ ساتھ کچھ رقم یا بھی ہے ، خواہ رقم کتنی ہی کم ہو، تو ایسی صورت میں اگر مجموعی رقم چاندی کے نصاب کو پہنچ جائے ، تو حسب شرائط زکات فرض ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند