• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 165805

    عنوان: قسطوں کی رقم پر زکاة كا كیا مسئلہ ہے؟

    سوال: ہاؤسنگ بورڈ اٹھاریٹی(housing board authority) کی طرف سے مجھے مکان کا حصہ مختص کیا گیاہے جو زیر تعمیر ہے اور یہ مکان پانچ سال کے بعد میری تحویل میں آئے گا،اس لیے میں ہاؤسنگ بورڈ کو اپنی کمائی سے اور پچھلے سالوں کی بچت سے سالانہ قسط ادا کررہاہوں اور ان قسطوں کا سلسلہ اگلے پانچ سالوں تک چلے گا، سوال یہ ہے کہ کیا مجھے ان قسطوں کی رقم پر زکاة دینی پڑے گی جوہاؤسنگ بورڈ کو ادا کررہاہوں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 132-108/M=2/1440

    صورت مسئولہ میں سالانہ جتنے روپئے کی قسط واجب الاداء ہوتی ہے اتنی رقم وضع کرنے کے بعد آپ کی ملکیت میں اگر بقدر نصاب رقم بچتی ہے تو بقیہ رقم کی زکاة سال پورا ہونے پر (واجب الاداء قسط کو چھوڑ کر) دینی پڑے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند