• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68176

    عنوان: کیا زکاة کی رقم سے غریب خاندان کے لیے کنویں کھودنا جائز ہے؟

    سوال: میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا زکاة کی رقم سے غریب خاندان کے لیے کنویں کھودنا جائز ہے؟ جواب کا انتظار ہے

    جواب نمبر: 68176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 705-705/B=9/1437 زکوة کی ادائیگی کے لیے تملیک شرط ہے، اگر ہم نے غریب اور محتاج کو زکوة کا مالک نہیں بنایا تو وہ زکوة ادا نہ ہوگی، کنواں بنوانے میں کسی غریب کی تملیک نہیں پائی جاتی اس لیے کنواں کھودنے میں زکوة کی رقم لگانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند