عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 173003
جواب نمبر: 173003
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1431-1167/B=01/1441
زکاة کی ادائیگی کے لئے تملیک شرط ہے یعنی کسی مستحق زکاة کو دے کر اس کا مالک بنانا ضروری ہے، اس کے بغیر زکاة ادا نہ ہوگی۔ قرض خواہ کو چاہئے کہ وہ زکاة کی نیت سے قرض دار کو رقم دے کر اسے مالک و مختار بنادے۔ پھر اس سے کہے کہ آپ اس رقم سے میرا قرض ادا کردیں۔ پھر وہ رقم اپنے قرض میں قرض خواہ کو دیدے تو اس طرح زکاة بھی ادا ہو جائے گی اور قرض بھی ادا ہو جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند