• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604433

    عنوان:

    زكاۃ كی رقم مستحق كو ہدیہ كے نام سے دینا؟

    سوال:

    سوال : کیا زکوة کی رقم دیتے وقت زکوة دینے والے کو یہ کہنا ضروری ہے کہ یہ زکوة کی رقم ہے یا نہیں۔اور اگر کہیں تو کیا اس سے وہ شخص ملامت تو نہیں ہوگا۔کیا ہم زکوة کی رقم مسجد یا مدرسے کی تعمیر میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 807-172T/D=10/1442

     (۱) زکاة کی رقم مستحق کو دیتے وقت یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ زکاة کی رقم ہے؛ بلکہ ہدیہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں۔

    (۲) زکاة کی رقم مسجد یا مدرسہ کی تعمیر میں خرچ نہیں کرسکتے؛ بلکہ کسی مستحق زکاة کو مالک بناکر دینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند