• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 15221

    عنوان:

    زکات کی بارے میں مجھے ایک فتویٰ چاہیے کہ میں نے ایک مسجد بناکر وقف کردیا (الحمد للہ) اس مسجد کے امام کو میں ماہانہ تنخواہ دیتا ہوں، اس تنخواہ کو میں زکات میں شامل کرسکتا ہوں یا نہیں؟

    سوال:

    زکات کی بارے میں مجھے ایک فتویٰ چاہیے کہ میں نے ایک مسجد بناکر وقف کردیا (الحمد للہ) اس مسجد کے امام کو میں ماہانہ تنخواہ دیتا ہوں، اس تنخواہ کو میں زکات میں شامل کرسکتا ہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 15221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1305=1305/م

    زکات کی رقم، امام مسجد کو ان کی تنخواہ میں دینا جائز نہیں، اس سے زکات ادا نہ ہوگی، آپ زکات کے علاوہ رقم سے ماہانہ تنخواہ دیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند