• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162542

    عنوان: جس زمین کے پیسے دیے جاچکے ہوں ان کی زکاة کا حکم؟

    سوال: مجھے ایک زمین خریدنی ہے اس کے میں نے پیسے بھی دیدئے ہیں تقریباً ۵/ ماہ ہوئے لیکن ابھی رجسٹری نہیں ہوئی ہے تو کیا ان پیسوں کی بھی زکات دینی ہے؟

    جواب نمبر: 162542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1299-1112/L=10/1439

    اگر آپ نے رقم بائع(خریدار) کو دیدی ہے تواس رقم کی زکوة آپ پر واجب نہیں اگر چہ ابھی تک زمین کی رجسٹری نہ ہوئی ہو؛البتہ اگر آپ نے زمین بیچنے کی نیت سے خریدی ہو تو زمین کی مالیت پر حسب شرائط زکوة واجب ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند