• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152566

    عنوان: جو خود كمائی كرنے كی صلاحیت ركھتا ہے مگر كام نہیں كرتا كیا اس كو زكاۃ دے سكتے ہیں؟

    سوال: ایک آدمی کے یہاں کھانے کا بہت فاقہ ہے اور اس گھر میں ایک اس کا شوہر اور ایک اس کے جوان لڑکا ہے اور شوہر اور بیٹا دونوں ہاتھوں پیروں سے بہت مضبوط ہیں، مگر وہ کچھ کرتے نہیں کیا اس کے یہاں زکاة لگ جائے گی؟

    جواب نمبر: 152566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 956-784/D=10/1438

    اگر بقدر نصاب سونا، چاندی نقد روپئے اور حاجت اصلیہ سے زاید سامان اس کے پاس نہیں ہیں تو یہ شخص غریب ہے، زکاة کی رقم اسے دینا جائز ہے۔

    ہاتھ پیر سے مضبوط شخص جو خود کماکر اپنی ضرورت پوری کرسکتا ہے اس کے لیے سوال کرنا حرام ہے۔

    قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن المسئلة لا تحل لغني ولا لذي مرةٍ سوي یعنی سوال کرنا کسی مالدار کے لیے جائزاسی طرح ایسے صخت مند کے لیے جو کمانے کی طاقت رکھتا ہے۔ (مشکاة: ۱۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند