• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 26122

    عنوان: میری بیوی کے پاس دس تولہ سونا ہے، ہمارے اندر زکاة دینے کی استطاعت نہیں ہے۔کیا وہ پانچ تولہ سونا میری ملکیت میں کر سکتی ہے جس کی وہ زکاة دینے سے بچ جائے گی؟

    سوال: میری بیوی کے پاس دس تولہ سونا ہے، ہمارے اندر زکاة دینے کی استطاعت نہیں ہے۔کیا وہ پانچ تولہ سونا میری ملکیت میں کر سکتی ہے جس کی وہ زکاة دینے سے بچ جائے گی؟

    جواب نمبر: 26122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2388=825-11/1431

    جب ہبہ کرکے آپ کے قبضہٴ تامہ میں دیدی گئی تو زکاة اس سے ساقط ہوجائے گی، مگر بغیر کسی ضرورت شدیدہ کے سقوطِ زکاة کا حیلہ کراہت سے خالی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند