عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 62210
جواب نمبر: 62210
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 49-31/D=1/1437-U اگر آپ صاحب نصاب ہیں یعنی آپ پر زکاة فرض ہے، تو آپ پیشگی زکاة بھی ادا کرسکتے ہیں۔ (۲) اس کا طریقہ یہ اختیار کریں کہ ہرماہ جو رقم زکاة میں دیتے رہیں انھیں لکھتے رہیں، پھر نصاب کا سال پورا ہونے پر سونے چاندی نقد رقم سب کی مجموعی قیمت جوڑکر ڈھائی فیصد کا حساب لگالیں، ڈھائی فیصد (2.5% ) میں جو رقم ہے اب دیکھیں کہ آپ زکاة کے طور پر کتنی رقم ادا کرچکے ہیں، ادا کردہ رقم کے میزان کو واجب الاداء رقم میں سے گھٹادیں جتنی رہ جائے اسے اب آئندہ ادا کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند