• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16129

    عنوان:

    چمڑے اور جوتے کی فیکٹر ی پر کیسے زکوة شمار کریں گے؟

    سوال:

    چمڑے اور جوتے کی فیکٹر ی پر کیسے زکوة شمار کریں گے؟

    جواب نمبر: 16129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1517=1518/1430/م

     

    فیکٹری میں جو تیار شدہ مال ہے، اور جو مال تیاری کے مختلف مراحل میں ہے یا خام مال کی شکل میں ہے، ان سب پر زکات واجب ہے، ان کی مالیت کا چالیسواں حصہ (2.5%)زکات میں نکالا جائے گا، البتہ فیکٹری کی مشینری، بلڈنگ وغیرہ پر زکات نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند