عبادات - طہارت

india

سوال # 157333

وضو کن کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے کیا خون پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے ؟

Published on: Dec 14, 2017

جواب # 157333

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:326-246/sd=3/1439



جسم کے کسی حصے سے کوئی نجس چیز مثلا: خون یا پیپ نکل کر بہنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ (وینقضہ) خروج منہ کل خارج (نجس) بالفتح ویکسر (منہ) أی من المتوضء الحی معتادا أو لا، من السبیلین أو لا (إلی ما یطہر) بالبناء للمفعول: أی یلحقہ حکم التطہیر.( الدر المختار :۱۳۴/۱، ط: دار الفکر، بیروت ) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات