عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 603941
داڑھی کا کوئی بال سوکھا رہ جائے تو وضوہوگا یانہیں ؟
کیافرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیان شرع متین حسب ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کرتے وقت داڑھی کاایک بال یاکئی بال سوکھے رہ جائیں تو وضو ہوگا کہ نہیں؟
جواب نمبر: 603941
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 871-863/H=11/1442
بالوں کی جڑوں میں پانی پہونچ جائے اور اس کے بعد ایک یا کئی بال سوکھے رہ جائیں تب بھی وضوء درست ہوجائے گا۔ فتاوی شامی میں اس کی صراحت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند