• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 145380

    عنوان: ہروقت منی کے قطرے آنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہر وقت میرے عضو سے اپنے آپ یعنی اچانک منی کے قطرے نکلتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے خاص طور پر سردی کے موسم میں، بھر مجھے کپڑوں کے اس جگہ کو دھونا پڑتا ہے ۔ اور بار بار مجھے مسجد میں نماز کے دوران بھی یہی عمل پیش اتا ہے ، برائے کرم اس کا کوئی حل نکالیں۔ دعاوں میں یاد رکھوں گا۔

    جواب نمبر: 145380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 064-024/SN=2/1438

    اگر آپ شرعی معذور نہیں ہیں تو قطرہ نکلنے سے آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا، اگر دوران نماز نکلے تو نماز کو جاری رکھنا جائز نہ ہوگا؛ اس لیے آپ اس وقت نماز ادا کریں جب قطرہ نکلنے کا احتمال نہ ہو یا کم ہو، اگر اس کی وجہ سے مسجد کی جماعت ترک کرنا پڑے تو آپ کے لیے اس کی گنجائش ہوگی، اگر لمبی نماز پڑھنے سے قطرہ نکلنے کا زیادہ اندیشہ ہوتو بہت مختصر قرأت کے ساتھ نماز ادا کرلیا کریں اور ساتھ ساتھ کسی اچھے طبیب سے رابطہ کرکے یونانی طریقہٴ علاج کے مطابق پابندی سے اپنا علاج کرائیں، ان شاء اللہ یہ بیماری دور ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند