• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23766

    عنوان: ایک شخص اپنی بیوی کے پاس بیٹھاتھا، نماز کا وقت ہونے پر اس نے پیشاب کرکے طہارت حاصل کی اور نمازپڑھی، نماز کے فورا جب اس نے دیکھاتو مذی کاایک قطرہ نکل چکاتھا، اور خیال ہے کہ نماز کے دوران نکلا، جو گاڑھی سی لیس دار ہوتی ہے، اب نماز کے بارے میں کیاحکم ہوگا؟نماز دہرانی ہوگی یا نماز ہوگئی؟اور صرف استنجاء کرکے تو دوبارہ وضو کرلے؟ 

    سوال: ایک شخص اپنی بیوی کے پاس بیٹھاتھا، نماز کا وقت ہونے پر اس نے پیشاب کرکے طہارت حاصل کی اور نمازپڑھی، نماز کے فورا جب اس نے دیکھاتو مذی کاایک قطرہ نکل چکاتھا، اور خیال ہے کہ نماز کے دوران نکلا، جو گاڑھی سی لیس دار ہوتی ہے، اب نماز کے بارے میں کیاحکم ہوگا؟نماز دہرانی ہوگی یا نماز ہوگئی؟اور صرف استنجاء کرکے تو دوبارہ وضو کرلے؟ 

    جواب نمبر: 23766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1071=831-7/1431

    استنجا کرکے وضو کرلے ، کپڑے موقع نجاست کو بھی دھولے۔ نیز مذکور فی السوال نماز کا اعادہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند